Saturday, October 4, 2014

ذرا کائنات میں جھانک کر رب کے پردے دیکھو، کہ ابھی تمہارے اپنے پردوں کی وجہ سے رب تم سے پردے میں ہے، ذرا دیکھو کیا تمہیں زمین پر چلنے کے لیئے اس زمیں کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے؟ وہ تمہیں خود پر اٹھاۓ ساتھ لیئے چلتی ہے، آسمان اپنی چادر تم پر تانے تمہارے ساتھ چلتا ہے، چاند سورج ستارے ان کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑتا، یہ تمہارے ساتھ ہیں، ہوا دن رات کا سنگم سب تمہارے ساتھ ہیں، یہ دیکھو یہ رب کی تمہارے لیئے محبت کا سامان ہیں، اچھا کبھی قرآن میں اللہ کی بات پر غور کیا ہے؟ اس نے خود کہہ دیا ۔۔ فرمایا: ''میں تمہارے ساتھ ہوں تم جہاں بھی ہو!'' اب اس سے بڑھ کر محبت تمہیں اپنا کیسے یقین دلاۓ؟


No comments:

Post a Comment